پاکستانی سائبر واریئرز کا جوابی حملہ، 2 بھارتی ڈیجیٹل نیوز چینلز کی نشریات ہیک کر لیے 

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سائبر واریئرز نے بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات میں مداخلت کی مبینہ کوشش کے جواب میں بھارت کے 2 ڈیجیٹل نیوز چینلز کو ہیک کر دیا۔  بھارتی صدر کی تقریب کے دوران دونوں چینلز کی نشریات پر کچھ دیر کے لیے پاکستان کا قومی ترانہ نشر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟

پاکستانی سائبر واریئرز نے بھارت کے 2 معروف ڈیجیٹل نیوز چینلز کی نشریات میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر ہیک کر لیا۔ یہ کارروائی اس مبینہ واقعے کے ردعمل میں کی گئی، جس میں بھارتی صارفین یا ہیکرز نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز، بالخصوص سما ٹی وی اور جیو ٹی وی، کی نشریات میں مداخلت یا ہیکنگ کی کوشش کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق ہیک ہونے والے بھارتی چینلز میں ’TV9 Telugu Live‘ اور ’Freedom TV Live‘ شامل ہیں۔

’TV9 Telugu Live‘ جس کے یوٹیوب پلیٹ فارم پر ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، بھارتی صدر کی وشاکھاپٹنم میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سائبر حملے کا نشانہ بنا۔ مبینہ طور پر اس دوران معمول کی نشریات کی جگہ تقریباً ۵ منٹ 48 سیکنڈ تک پاکستان کا قومی ترانہ نشر ہوتا رہا۔

اس کے علاوہ ’Freedom TV Live‘ جس کے تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز ہیں، بھی اسی دوران سائبر حملے سے متاثر ہوا۔ بھارتی فائر والز ہیکرز کے سامنے بے بس ثابت ہوئے اور ان کے سائبر سیکیورٹی سے متعلق بلند و بانگ دعوے غلط ثابت ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘