فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو 40 سال بعد ناک آؤٹ مرحلہ جیت گیا، فرانس اور ناروے بھی پری کوارٹر فائنل میں

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں میزبان میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی، جبکہ فرانس اور ناروے نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل (آخری 16) میں جگہ بنالی۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی اور ایمباپے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

میکسیکو کے تاریخی ازتیکا اسٹیڈیم میں خراب موسم کے باعث میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، تاہم جولین کوئنونیس نے 22ویں اور راؤل خیمنیز نے 31ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن فتح دلائی۔ یہ 1986 کے بعد ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں میکسیکو کی پہلی کامیابی ہے۔

دوسری جانب فرانس نے سویڈن کو 0-3 سے شکست دے دی۔ کپتان کیلیان ایمباپے نے 2 گول کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی مجموعی تعداد 6 کر دی اور وہ لیونل میسی کے ساتھ مشترکہ ٹاپ اسکورر بن گئے، جبکہ بریڈلی بارکولا نے ایک گول اسکور کیا۔ فرانس اب پری کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کا سامنا کرے گا۔

ادھر ناروے نے آئیوری کوسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔ انتونیو نوسا نے ناروے کو برتری دلائی، جسے اماد دیالو نے برابر کر دیا، تاہم ارلنگ ہالینڈ نے 86ویں منٹ میں فاتحانہ گول کرکے ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں کون کونسے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تفصیل جاری کردی

ناروے اب پری کوارٹر فائنل میں برازیل سے ٹکرائے گا، جبکہ ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں گولوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، اور وہ ایمباپے اور میسی کے بعد ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری