ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
میسی نے اپنے ٹیم کے آسٹریا کے خلاف گروپ جے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کیا جس کے بعد ان کے ورلڈ کپ گولز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ 6 مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی نے ایک ہی دن میں 4 ریکارڈز توڑ کر ایک بار پھر عالمی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔
All the records broken by Lionel Messi today:
Most FIFA World Cup finals goals by a football (soccer) player – 18
Most FIFA World Cup matches played in by an individual – 28
Most matches won by a player at the football (soccer) FIFA World Cup – 18
Most minutes played in the…
— Guinness World Records (@GWR) June 22, 2026
اعداد و شمار کے مطابق میسی اب فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے مجموعی گولز کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید تین اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں، جن میں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 28 میچز کھیلنے، 18 میچز میں کامیابی حاصل کرنے اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ 2,489 منٹ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ شامل ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’ہم تاریخ بنتے دیکھ رہے ہیں‘ اور میسی کی شاندار کارکردگی کو فٹبال کی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میسی ایک اور عالمی ریکارڈ کے قریب، آسٹریا کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کرنے کا موقع
میسی کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ گول اسکورنگ فہرست میں جرمنی کے میروسلاو کلوزے 16 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ برازیل کے رونالڈو 15 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
میروسلاو کلوزے نے آسٹریا کے خلاف ارجنٹینا کے میچ میں میسی کی شاندار کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میسی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہے۔ میرے لیے میسی اب تک کے بہترین فٹبالر ہیں۔














