ٹی ٹی پی کا ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر گمراہ کن پراپیگنڈا اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ دہشتگرد گروہ حقائق کو مسخ کر کے پاکستان کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے مفتی طارق محسود کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تنظیم کا مؤقف پیش کیا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق ویڈیو میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی حراست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر اس کے خیالات بیان کیے گئے ہیں۔

خوارج کا تشدد، خونریزی اور بدامنی کی تاریخ پرانی ہے اور وہ ہمیشہ ایسے افراد اور گروہوں کی حمایت کرتے رہے ہیں جو پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔  خوارج حقائق کو توڑ مروڑ کر، واقعات کو مسخ کر کے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے اپنی بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی مہم کو جواز فراہم کرنے اور اپنی اہمیت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خوارج غزہ سے لے کر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے مقدمے تک ہر معاملے کو حقائق سے ہٹ کر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔  غزہ کے معاملے پر بھی وہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، حالانکہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کی اصولی اور مستقل حمایت کرتا آیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے کو بھی پاکستان کے قانونی عمل کے باوجود انسانی حقوق کے ایک گمراہ کن بیانیے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے اور اندرونی عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی ختم کرنے کا دباؤ: افغان طالبان ٹی ٹی پی حمایت پر تقسیم؟

پاکستان ایک ذمہ دار اسلامی جمہوریہ ہے، جہاں آئین، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ حکومت تمام شہریوں کے تحفظات کو آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بعض ریاست مخالف عناصر پاکستان کے جمہوری ماحول اور ریاستی تحمل کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرونی مفادات کی تکمیل اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دہشتگردی اور تشدد پر اکسانے سے متعلق مقدمات میں پاکستان کے عدالتی نظام کے تحت قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے گوادر میں دہشتگرد عناصر کی حوصلہ افزائی کی اور پرتشدد ہنگاموں پر اکسانے میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہوا۔

خوارج 90 ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانیوں، جن میں عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور وہ پاکستان کے امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑے خطرات میں شمار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرک میں پولیس پر ’فتنہ الخوارج ‘ کا ڈرون حملہ، 9 جوان زخمی

خوارج مسلسل حقائق کو مسخ کرتے، حساس معاملات کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتے اور ایسے افراد یا گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جن کی سرگرمیاں انتشار کو فروغ دیتی اور ریاست کو کمزور کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے حق میں خوارج کی جانب سے ہمدردی کا اظہار اس خدشے کو مزید تقویت دیتا ہے کہ وہ ان عناصر کے ساتھ کھڑے ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خوارج ایک کالعدم دہشتگرد گروہ ہیں جو بڑے پیمانے پر قتل و غارت اور تشدد کے ذمہ دار رہے ہیں، اس لیے بے گناہ شہریوں، سiکیورٹی اہلکاروں اور معاشرے کو نشانہ بنانے کی اپنی طویل تاریخ کے باعث انہیں انسانی حقوق یا قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پاکستانی ریاست کو کوئی اخلاقی یا قانونی درس دینے کا اختیار حاصل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

رام مندر کرپشن اسکینڈل، آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی آزمائش سے دوچار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں