بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے باندرا کے کارٹر روڈ ساحل پر چٹانوں کے درمیان پھنس جانے والا قریباً 26 فٹ لمبا ہمپ بیک وہیل (Humpback Whale) کا بچہ ریسکیو کی بھرپور کوششوں کے باوجود ہلاک ہو گیا۔
مزید پڑھیں:لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران
حکام کے مطابق وہیل کا بچہ ہفتہ کی صبح ساحل پر پھنسا ہوا ملا، جس کے بعد محکمہ جنگلات، ممبئی میونسپل کارپوریشن، فائر بریگیڈ، سمندری حیات کے ماہرین اور مقامی ماہی گیروں نے مشترکہ طور پر اسے بچانے کی کوشش کی۔ ابتدائی طور پر وہیل میں زندگی کے آثار موجود تھے، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔
A 26-foot humpback whale calf died after washing ashore on Mumbai’s Bandra coastline despite a multi-agency rescue effort. pic.twitter.com/ZwdzAfcJtC
— TIMES NOW (@TimesNow) June 30, 2026
ماہرین کے مطابق ہمپ بیک وہیلیں ہجرت کے دوران بحیرۂ عرب سے گزرتی ہیں، تاہم ممبئی کے ساحل پر ان کا آ جانا انتہائی نایاب واقعہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہیل کا بچہ ممکنہ طور پر اپنی ماں سے بچھڑ گیا تھا یا بیماری، چوٹ یا سمندری لہروں کے باعث ساحل تک آ پہنچا۔
مزید پڑھیں:وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین
محکمہ جنگلات نے وہیل کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا ہے، جبکہ ماہرین نے اس واقعے کو سمندری حیات کے تحفظ اور ساحلی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت کی یاد دہانی قرار دیا ہے۔














