بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارتی شہر بنگلورو کے ایک ڈے کیئر سینٹر میں 2 سے 3 سال کے کم عمر بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعات سامنے آنے پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 5 خواتین ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ڈے کیئر سینٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں ایک نجی آئی ٹی کمپنی کے کیمپس میں قائم ڈے کیئر سینٹر پر الزام ہے کہ وہاں کم عمر بچوں کو سزا دینے کے لیے واشنگ مشین کے ڈرم میں بٹھایا جاتا تھا، ان کے منہ میں ٹوائلٹ جیٹ اسپرے سے پانی ڈالا جاتا تھا اور رونے پر انہیں باتھ روم میں بند کر دیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ ڈے کیئر سینٹر کیپ جیمینی کے ایچ اے ایل کیمپس میں قائم تھا۔ واقعے کے بعد 5 خواتین نگہداشت کرنے والی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مبینہ تشدد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد پولیس کے ساتھ ساتھ کرناٹک اسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس میں بھی شکایت درج کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت بچہ اسکینڈل، آئی وی ایف کلینک میں بچے کی خرید و فروخت کا انکشاف

واقعے پر بچوں کے والدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کے دوران اپنے بچوں کو محفوظ سمجھ کر اس ڈے کیئر سینٹر میں چھوڑتے تھے، لیکن سامنے آنے والے الزامات نے بچوں کی حفاظت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کیپ جیمینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت اور حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ کمپنی متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر بنگلورو کے اس ڈے کیئر سینٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp