پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پسیئر پینانگ میں 2024 کے دوران ایک خاتون اور اسٹرولر سے ٹکرانے کے واقعے میں سابق ایئر فورس چیف کو عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے 5 ہزار سنگاپور ڈالر جرمانہ اور 5 سال کے لیے ڈرائیونگ سے نااہلی کی سزا سنادی ہے۔

74 سالہ گو یونگ سیانگ نے 1 جولائی کو عدالت میں اعترافِ جرم کیا کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے مناسب احتیاط نہ برتنے کے باعث ایک 44 سالہ انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو زخمی کرنے کا سبب بنے، جو اس وقت اسٹرولر دھکیل رہی تھی۔

عدالتی کارروائی کے دوران ان کی گاڑی کے اندر نصب کیمرا کی فوٹیج بھی پیش کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر کے بعد خاتون ہوا میں اچھل کر زمین پر گرتی ہیں۔

استغاثہ کے مطابق ایک اضافی الزام، جس میں اسٹرولر میں موجود 2 سالہ بچے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ بھی شامل تھا، سزا کے وقت زیرِ غور لایا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون کے چہرے پر شدید زخم آئے، چہرہ خون آلود ہو گیا جبکہ گاڑی کا فرنٹ شیشہ بھی ٹوٹ گیا اور خراشیں آئیں۔

متاثرہ خاتون اور بچے کو نیشنل یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون کو چہرے پر گہرے زخم، لیگامینٹ پھٹنے اور گھٹنے کی چوٹ سمیت متعدد زخموں کے باعث 42 دن کی میڈیکل چھٹی دی گئی۔

بچے کے والدین نے اس کے لیے کسی اضافی طبی چھٹی کی ضرورت سے انکار کر دیا۔

استغاثہ نے عدالت سے 4 ہزار سے 5 ہزار ڈالر کے درمیان جرمانے کی سفارش کی تھی، مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگرچہ خاتون کو سنگین چوٹیں آئی ہیں، تاہم مستقل معذوری کا امکان نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک