دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دارالحکومت دہلی، جو دنیا کے انتہائی آلودہ شہروں میں شامل ہے، میں سردیوں کے دوران شدید فضائی آلودگی کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مستقل انسدادِ آلودگی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت یکم نومبر سے 28 فروری تک شہر میں گاڑیوں کے استعمال، تعمیراتی سرگرمیوں اور سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار پر سخت پابندیاں نافذ ہوں گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں یکم نومبر سے 15 فروری کے دوران فضائی معیار خطرناک حد تک گر جاتا ہے، جہاں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 312 سے 342 کے ’درمیان ریکارڈ کیا جاتا ہے، جبکہ 0 سے 50 کا AQI صحت مند‘ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں 13 بھارتی شہر شامل، نئی رپورٹ جاری

اس سے قبل آلودگی میں اضافے کے وقت گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے تحت مرحلہ وار اقدامات کیے جاتے تھے، تاہم نئی پالیسی کے تحت یہ تمام پابندیاں مقررہ مدت میں مسلسل نافذ رہیں گی، خواہ فضائی معیار کسی بھی سطح پر ہو۔

نئی پابندیوں کے مطابق گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے پارکنگ فیس دوگنا کر دی جائے گی، تمام سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں رد و بدل کیا جائے گا، جبکہ صرف بنیادی عوامی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے علاوہ تمام بیرونی تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

یکم نومبر سے 31 جنوری تک سرکاری اور نجی دفاتر کو نصف عملے کے ساتھ کام کرنے اور باقی عملے کو گھر سے کام (ورک فرام ہوم) کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے زہریلی فضا، ٹوٹی سڑکیں اور کچرے کے ڈھیر: بھارتی شہر رہنے کے قابل نہیں، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اور مقدمات تک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے پرانی گاڑیوں کو ختم کر کے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے ایک نئی اسکیم بھی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت گاڑی مالکان کو اپنی پرانی گاڑی اسکریپ کرنے پر ایک ہزار ڈالر سے زائد نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp