پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کا کیس 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن بینک فراڈ کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا شہری کے حق میں فیصلہ

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار سہیل سلطان نے اسپیکر کے ریفرنس اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کے اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات سے قبل سرکاری ملازم ہونے کے الزام پر دائر ریفرنس کی بنیاد پر سہیل سلطان کے خلاف کارروائی کر رہا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت اس سے قبل الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کے خلاف مزید کارروائی سے روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ سہیل سلطان عام انتخابات میں حصہ لینے سے قبل خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp