ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے، نیویارک میں خصوصی انتظامات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی آج (جمعہ، 3 جولائی) رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ اس تقریب کو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اور توجہ کا مرکز بننے والی مشہور شخصیات کی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کی تقریب نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے قریب منعقد ہوگی جہاں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب کے باعث مین ہیٹن کے متعدد علاقوں میں عارضی طور پر ٹریفک کی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں اور کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں بلیک لائیولی کو دعوت، کیا پرانی کشیدگی ختم ہو رہی ہے؟

رپورٹ کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگی جبکہ استقبالیہ تقریب ہفتہ کی علی الصبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نیویارک سٹی کے متعلقہ حکام نے ’اسپیشل ایونٹ‘ کے لیے خصوصی اجازت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 2 جولائی کو ایک نجی ریہرسل ڈنر سے ہوا جس میں تقریباً 100 قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر گلوکارہ سیلینا گومز کی ایک پوسٹ کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ گئیں کہ وہ شادی کی تقریبات میں شریک ہو چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by curators of pop culture (@deuxmoi)

مرکزی تقریب کے لیے انتظامات صبح سے جاری ہیں۔ مہمانوں کی آمد سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان متوقع ہے جبکہ تقریب کے لیے خصوصی داخلی راستے، ڈرائیو تھرو ٹینٹ اور سخت سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے تاکہ مہمانوں کی آمدورفت کو منظم رکھا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق شادی میں موسیقی، فلم اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات شرکت کریں گی جن میں جیجی حدید، بیونسے، جے زی، ایڈ شیرن اور سیلینا گومز شامل ہیں جبکہ ہیری اسٹائلز مصروفیات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے شادی سے قبل مختلف فلاحی اداروں کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 223 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد عطیہ کیا ہے۔ یہ رقم نیویارک، کنساس سٹی اور رہوڈ آئی لینڈ کے فوڈ بینکس، بچوں کے اسپتالوں اور دیگر فلاحی اداروں کے علاوہ Feeding America، ASPCA اور Dolly Parton’s Imagination Library سمیت متعدد تنظیموں کو دی گئی ہے۔

اگرچہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے شادی کی تفصیلات پر باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم تقریب کے وسیع انتظامات، سخت سکیورٹی اور عالمی میڈیا کی غیر معمولی دلچسپی نے اسے سال 2026 کی نمایاں ترین شوبز تقریبات میں شامل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری