نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری کب ہوگی؟

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری 6 جولائی، پیر کو ہوگی، جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

پی پی پی کے مطابق تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی، جس میں نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ پانچویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی کے مرکزی قائدین، نو منتخب اراکین اسمبلی اور کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب، امجد ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

واضح رہے کہ اس سے پہلے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری محرم الحرام کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر حلف برداری یکم جولائی کو ہونا تھی، تاہم عین موقع پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔ پی پی پی کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کرنی تھی، تاہم بلاول بھٹو کی مصروفیات کے باعث تقریب ملتوی کی گئی۔

پی پی پی کے مطابق پارٹی چیئرمین ایران کے سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جس کے باعث وہ حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔ اب ان کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 22 جون کو ہونے والے اجلاس میں پی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ قانون ساز اسمبلی میں پی پی پی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی اس کی اتحادی جماعت ہے، جس کی چار نشستیں ہیں۔

بلاول کابینہ کو بھی حتمی شکل دیں گے‘

حلف برداری میں تاخیر کے باعث گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہے۔ پی پی پی ذرائع کے مطابق حلف برداری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے حوالے سے مشاورت تاحال جاری ہے۔ تاہم پی پی پی نے استحکام پاکستان پارٹی کے چار اراکین کو کابینہ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے 2 ارکان کو وزیر اور 2 کو مشیر بنایا جائے گا، جبکہ ایک کوآرڈینیٹر کا عہدہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں پی پی پی کے بیشتر منتخب اراکین شامل ہوں گے، جبکہ خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ پی پی پی ذرائع کے مطابق کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاہم ان کی آخری منظوری بلاول بھٹو زرداری خود دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی پی کے نو منتخب اراکین نے کابینہ میں شمولیت اور اہم وزارتیں حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ بعض اہم منتخب اراکین کو پہلے ہی کابینہ میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کون ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی ایک پیچیدہ مرحلہ ہوتا ہے، جہاں کابینہ کی تشکیل میں علاقائی نمائندگی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق نئی کابینہ میں تمام اضلاع سے اراکین شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ کے بیٹے کے بھی کابینہ میں شامل ہونے کے امکانات ہیں، جبکہ نوجوان نو منتخب رکن سید جلال علی شاہ کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا حساس ڈیٹا چوری

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو کشمیریوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا، تنویر الیاس

’یہ بہت پریشان کن ہے‘، جعلی شادی کی خبر پر توثیق حیدر بول اٹھے

فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

آن لائن حج رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ، 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو