انڈونیشیا: بار بار چوری سے تنگ  شہری کا انوکھا انتقام، چوروں کو ڈکٹ ٹیپ سے باندھ دیا

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا میں بار بار چوری کی وارداتوں سے تنگ ایک گھر کے مالک نے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر جال بچھایا اور 4 مشتبہ چوروں کو پکڑ کر سر سے پاؤں تک ڈکٹ ٹیپ میں لپیٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوری کی حیران کن واردات، بچی کے ردعمل پر چور نے سب واپس کر دیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے مالک اور مقامی افراد نے گھات لگا کر 4 مشتبہ دراندازوں کو قابو کیا، جس کے بعد انہیں ڈکٹ ٹیپ سے اس طرح باندھا گیا کہ وہ کسی کارٹون کردار جیسے دکھائی دینے لگے۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا۔ بعض صارفین نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی پر مقامی افراد کی تعریف کی، جبکہ دیگر نے کہا کہ قانون اپنے ہاتھ میں لینا درست نہیں اور مشتبہ افراد کو اس انداز میں باندھ کر عوامی تضحیک کا نشانہ بنانا مناسب اقدام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور ڈرامائی انداز میں دکان سے رقم لے اڑے

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انڈونیشیا میں جرائم کے خلاف ریاستی کارروائی پر عوامی مایوسی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

بعد ازاں ڈکٹ ٹیپ میں بندھے مشتبہ افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جہاں اس پر بحث چھڑ گئی۔ متعدد صارفین کا مؤقف تھا کہ جرائم سے نمٹنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے اور ایسے معاملات قانونی طریقے سے حل ہونے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟