اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گروہ کے 3 ارکان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملو3 ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم، مربوط اور مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلامت علی، بلال احمد اور افراد شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو ناچاقی پر 2خواتین کا قتل، اسلام آباد پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرلیے

ایس ایس پی سیکیورٹی آپریشنز سلیمان ظفر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں