نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر خطے کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
🔈 PR No. 1️⃣6️⃣ 3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Remarks by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 at the Pakistan–Türkiye Business Conference
(04 July 2026)🔗⬇️ pic.twitter.com/aP5JHU61oi
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 5, 2026
استنبول میں منعقدہ پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد، احترام اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت پر مبنی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور انسانی امداد سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سیاسی اعتماد کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس خطاب کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پرصدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے… pic.twitter.com/KUR1fIO4lb
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 4, 2026
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیشت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، جہاں جغرافیائی سیاست، ٹیکنالوجی، سپلائی چین، توانائی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے نئے رجحانات دنیا کی معاشی سمت متعین کر رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں وہی ممالک کامیاب ہوں گے جو باہمی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی جغرافیائی اہمیت انہیں یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کو جوڑنے والا قدرتی پل بناتی ہے، اس لیے اس اسٹریٹجک محل وقوع کو اقتصادی فائدے میں تبدیل کرنا دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with senior executives of Koç Holding on the sidelines of the Pakistan–Türkiye Business Conference, including Yağız Eyüboğlu, President, Energy Group; Polat Şen, President, Durable Goods Group;… pic.twitter.com/mXMiQGr78Q
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 4, 2026
نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے معیشت کے استحکام، سرمایہ کار دوست ماحول، شفاف پالیسیوں اور کاروبار میں آسانیوں کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو توانائی، کان کنی، معدنیات، بجلی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
The President of Turkiye Recep Tayyip Erdogan and Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif in a joint Press Stakeout (4 July, 2026). pic.twitter.com/dPYsPTAzqr
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 4, 2026
اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک، ڈیجیٹل جدت، جدید مینوفیکچرنگ اور تحقیق جیسے شعبے مستقبل کی معیشت کی بنیاد ہیں، اس لیے دونوں ممالک کی جامعات، تحقیقی اداروں اور نجی شعبے کو ان شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ باہمی اعتماد، جدت اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کے ساتھ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔












