کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہاںگیر نے بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی جانب سے مبینہ طور پر محبت نامہ موصول ہونے سے متعلق برسوں سے گردش کرنے والی افواہوں کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض باتیں ہر کسی کو نہیں بتائی جا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: آشا بھوسلے کا کیریئر ایک نظر میں

حسن جہاںگیر نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ ’ایکسکیوز می‘ میں شرکت کے دوران اپنی فنی زندگی، بالی ووڈ سے تعلقات اور پاک بھارت تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس موقعے پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا نے واقعی انہیں کبھی محبت نامہ لکھا تھا؟

اس سوال کے جواب میں حسن جہاںگیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں متعلقہ افراد کے درمیان ہی رہنی چاہییں ہر بات سب کو نہیں بتائی جا سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں ان کے کئی قریبی دوست رہے ہیں جن میں مادھوری ڈکشٹ، منداکنی، سونو والیا، امیتابھ بچن، متھن چکرورتی، گووندا، سلمان خان اور شاہ رخ خان شامل ہیں جنہیں وہ بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے: جنوبی ایشیا میں پاپ میوزک کی ملکہ نازیہ حسن آج زندہ ہوتیں تو ۔۔۔۔؟

جب احمد علی بٹ نے ان سے پوچھا کہ ان میں سے کس نے انہیں محبت نامہ لکھا تو حسن جہاںگیر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ سب نے لکھا، ہر کوئی لکھتا ہے، میں نے بھی لکھے ہیں، مجھے یقین ہے آپ نے بھی کبھی نہ کبھی لکھے ہوں گے۔

جب حسن جہانگیر کا ڈاکوؤں سے واسطہ پڑا

گفتگو کے دوران حسن جہاںگیر نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی لیکن جب انہوں نے اپنی شناخت بطور حسن جہاںگیر ظاہر کی تو صورتحال بدل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ میری بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔ انہوں نے میرا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں لے لیں لیکن جب میں نے کہا کہ میں حسن جہاںگیر ہوں تو وہ حیران رہ گئے، ہنسنے لگے، میرا موبائل اور چابیاں واپس کر دیں اور پھر معذرت کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے

پاکستان اور بھارت کے تعلقات اور بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے حسن جہاںگیر نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے ملک سے محبت کرنے کا حق حاصل ہے تاہم اس محبت کو نفرت، تشدد یا جنگ کی صورت اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے وطن سے محبت کرنی چاہیے لیکن اپنے ہمسایوں سے بھی اچھے تعلقات رکھنے چاہییں کیوں کہ لڑائی اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں

حسن جہاںگیر نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ کی شخصیات سے نہ صرف محبت ملی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شہرت حاصل کرنا بعض اوقات خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن امیتابھ بچن جیسے بڑے فنکاروں کی عاجزی اور انکساری نے انہیں ہمیشہ متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار آنجہانی دھرمیندر نے انہیں ایک ایسا سبق دیا جو آج بھی ان کی زندگی کا اہم اصول ہے۔ حسن جہاںگیر کے مطابق دھرمیندر کہا کرتے تھے کہ ’اونچا سوچو لیکن نظریں نیچی رکھو‘۔

انہوں نے وضاحت کی کہ دھرمیندر کا مطلب یہ تھا کہ انسان کو اپنے خواب اور عزائم بڑے رکھنے چاہییں لیکن اپنی شخصیت میں عاجزی اور انکساری کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ حسن جہاںگیر پاکستان کے ان چند گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے سنہ 1980 کی دہائی میں نہ صرف ملک بلکہ جنوبی ایشیا بھر میں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کا مشہور گانا ’ہوا ہوا‘ آج بھی پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں مقبول ترین پاپ گانوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ان کی موسیقی نے انہیں سرحدوں سے ماوریٰ پہچان دلائی۔ ان کے والد ایرانی نژاد تھے اور ان کی والدہ بنگالی پس منظر رکھتی تھیں جبکہ وہ خود کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

حسن جہاںگیر نے پاکستانی پاپ موسیقی کے ابتدائی دور میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے متعدد گانے بھارت میں بھی بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی مقبولیت کے باعث بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات سے ان کے قریبی تعلقات قائم رہے جبکہ وہ آج بھی پاکستانی موسیقی کی تاریخ کی ایک نمایاں شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

معرکہ حق میں شکست کے بعد دشمن بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، انتشارپھیلانے والی ہر کوشش کو کچلا جائےگا، کور کمانڈرز کانفرنس

عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت