دلیپ کمار کی یاد میں سائرہ بانو کا دل چھو لینے والا پیغام

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 5چویں برسی کے موقع پر ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ سائرہ بانو نے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سائرہ بانو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں دلیپ کمار کو محبت سے ’صاحب‘ کہہ کر یاد کیا اور لکھا کہ زندگی کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ کبھی مکمل طور پر رخصت نہیں ہوتی، بلکہ یادوں کی صورت میں ہمیشہ ساتھ رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کے ہالی وڈ کے لیے انکار پر سائرہ بانو کیوں خوشی ہوئی؟

سائرہ بانو نے لکھا کہ یادیں وقت کی طرح بے وفا نہیں ہوتیں بلکہ خاموش اور پُرہجوم ہر لمحے میں لوٹ آتی ہیں اور مسکراہٹوں، نظروں اور گفتگو کے ہر لمحے کو تازہ کردیتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کیونکہ ان کی زندگی صرف دلیپ کمار کے ساتھ گزری نہیں بلکہ مکمل ہوئی۔ ان کے بقول جب تک ’صاحب‘ ان کے ساتھ رہے، انہیں دنیاوی مسائل کی فکر کبھی نہیں ہوئی، کیونکہ دلیپ کمار نے ہر ذمہ داری محبت اور وقار کے ساتھ نبھائی۔

سائرہ بانو نے کہا کہ دنیا دلیپ کمار کو فلمی دنیا کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار کرے گی، جبکہ ان کے قریبی لوگ انہیں ان کی شفقت، سخاوت اور انسان دوستی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کو جیتے جی دوسری شادی کا ملال کیوں رہا؟

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت انہیں احساس نہیں تھا کہ وہ تاریخ کا حصہ بن رہی ہیں اور ایک ایسی میراث کا حصہ ہیں جسے آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دلیپ کمار کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس گزر چکے ہیں، مگر وہ آج بھی ان کی زندگی اور یادوں میں زندہ ہیں۔ ان کے بقول ایسی محبت وقت کی پابند نہیں ہوتی اور نہ ہی جدائی اسے ختم کرسکتی ہے۔

سائرہ بانو نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوش نصیبی یہ ہے کہ انہیں دلیپ کمار سے محبت کرنے اور ان کی محبت پانے کا اعزاز حاصل ہوا، جس پر وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کی تو انہیں جواب میں کیا سننے کو ملا؟

دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو ممبئی کے ایک اسپتال میں 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے اور بڑھاپے سے متعلق مختلف طبی مسائل کا سامنا کررہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی رام مندر میں کرپشن اسکینڈل، جنرل سیکریٹری اور ٹرسٹی مستعفی

زمین سالانہ مدار میں سورج سے سب سے زیادہ دور پہنچ گئی، کیا گرمی کم ہوجائے گی؟

وفاقی کابینہ نے 2027 تا 2030 حج پالیسی کی منظوری دیدی، نظام مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

دنیا میں 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، امید ہے روس اور یوکرین کے درمیان بھی جلد ڈیل ہو جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کردیں

ویڈیو

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

11 جولائی کو امریکا ایران مذاکرات پاکستان میں ہوں گے، ٹرمپ کی پاکستان آمد کا امکان موجود ہے، ساجد تارڑ

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش