ایم این اے سہیل سلطان کیس: وفاقی حکومت کا جواب جمع، عدالت نے بیرسٹر گوہر کو مہلت دے دی

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی اہلیت سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کا جواب ریکارڈ پر لے لیا، جبکہ حکومتی مؤقف کا جائزہ لینے کے لیے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر کو مہلت دے دی۔

وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت وفاقی حکومت نے کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا، جس پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں حکومتی جواب کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کو جواب کا مطالعہ کرنے کے لیے مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:سوات کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی: وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت نے رہنما کی اہلیت سے متعلق قانون سازی کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے لا افسران کو صوبائی حکومت کی سروسز سے نکال دیا گیا، جبکہ ایک شخص کی اہلیت کے لیے مخصوص قانون سازی کی گئی۔

اس پر بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے میں بنیادی معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی قانون سازی عدالت کے سامنے چیلنج نہیں کی گئی، بلکہ کیس کا محور الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں۔

عدالت نے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب سے خراب گندم نیلام کرنے کی تجویز، نقصان ایس پی وی کو منتقل کرنے کی سفارش

کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہر دھونس اور انتشار کا جواب دیا جائےگا، حکومت آزاد کشمیر، تعلیمی اداروں کے لیے انتباہ

مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، شہدا کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : فیصل کریم کنڈی

ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں امریکا کے میزبان شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز، شائقین کی آمد سے کاروبار چمک اٹھا

آزاد کشمیر انتخابات: ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ، تمام ادارے کردار ادا کریں، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم