کاہنہ سانحے کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ’اپنا گھر، محفوظ گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ سانحے کے بعد خستہ حال اور کمزور چھتوں والے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے ’اپنا گھر، محفوظ گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت گھروں کی مرمت کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ اضافی منزل کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اور ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاہنہ سانحے کے بعد عوام کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے “اپنا گھر، محفوظ گھر” پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ کاہنہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیکس تقسیم

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی کامیابی کے بعد اب اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت 2 نئی کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ پہلی کیٹیگری کے تحت خستہ حال، بوسیدہ اور کمزور چھتوں والے گھروں کی مرمت اور محفوظ بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ دوسری کیٹیگری میں گھروں پر اضافی منزل یا نئی اسٹوری کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض آسان اقساط پر دیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کے لیے بلاسود قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم بھی کیا جا چکا ہے۔ اس منصوبے کے لیے اب تک 217 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق وزیراعلیٰ کے اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ایک لاکھ 34 ہزار 343 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 27 ہزار 500 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے بھر کے 12 لاکھ 78 ہزار سے زائد بے گھر خاندان اس اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

اجلاس میں ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ پروگرام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 23 اضلاع میں دو ہزار بے گھر خاندانوں کو مفت پلاٹ فراہم کیے جا چکے ہیں اور ان علاقوں میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جن خاندانوں کو مفت پلاٹ دیے گئے ہیں، انہیں گھر کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی نئی کیٹیگری کو تین روز کے اندر عوام کے لیے شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کاہنہ ٹیوشن سینٹر حادثہ، ذمہ دار کون؟ معیاری تعلیم کیسے ممکن؟ ورلڈ بینک کے سندھ اور بلوچستان کی کارکردگی پر سنگین سوالات

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحرانوں میں صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہی اچھی حکمرانی کی علامت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کے گھر خستہ حال یا چھتیں کمزور ہیں، پنجاب حکومت انہیں محفوظ اور بہتر بنانے میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اور اس سے منسلک تمام منصوبے پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پروگرام ہیں، ان میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ غریب شہریوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے اور قرض کے حصول کے ضوابط میں ایسی کوئی تبدیلی نہ کی جائے جس سے مستحق افراد کے لیے مشکلات پیدا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟