سرحد پار سے پھیلی دہشتگردی کو پوری ریاستی قوت کے ساتھ کچل دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کو درپیش بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش اور سرحد پار سے پھیلی دہشتگردی کو پوری ریاستی قوت کے ساتھ کچل دیا جائے گا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کو ملکی امن اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں لاجواب ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ اسٹرٹیجک چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک بصیرت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت ناگزیر ہے۔

انہوں نے این ڈی یو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کو ہائبرڈ، روایتی اور ذیلی روایتی خطرات کا اعتماد اور دوراندیشی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔

آپریشنل حکمت عملی کی ازسرِنو ترتیب

فیڈ مارشل سید عاصم منیر نے بتایا کہ مسلح افواج جنگ کی جدید نوعیت کے مطابق اپنی آپریشنل اور ترقیاتی حکمت عملی کو ازسرِنو ترتیب دے رہی ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر سامنا کیا جا سکے۔

انہوں نے دشمن کے نیٹ ورکس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت ملکی سالمیت کے خلاف سرگرم ریاستی معاونت یافتہ عناصر کی کوششوں سے پوری طرح باخبر ہے۔

جنگیں سیاسی نعروں سے نہیں جیتی جاتیں

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ’جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

انہوں نے پاکستان کی جنگ آزمودہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، بے لوث خدمت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی اقدار کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔

 اس سے قبل، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر صدر این ڈی یو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرجوش استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کشمیر بنے گا پاکستان‘: 19 جولائی کی تاریخی قرارداد آج بھی زندہ، اہل کشمیر اپنے عزم پر قائم

آزاد کشمیر انتخابات: پولنگ کو 8 روز باقی، انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن نے بھی انتظامات مکمل کرلیے

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری