وفاقی آئینی عدالت کے افسران و ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے عدالت کے افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ چھٹیاں 2 مرحلوں میں دی جائیں گی، جبکہ عدالتی امور کی بلا تعطل انجام دہی اور زیر التوا سرکاری کام نمٹانے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے مطابق ملازمین کو 3-3 ہفتوں پر مشتمل 2 الگ مرحلوں میں چھٹیاں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کی چھٹیاں 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں افسران اور ملازمین 4 اگست سے 24 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی چھٹیاں منائیں گے۔

عدالتی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں کے دوران بھی عدالتی اور دفتری امور بلا تعطل جاری رہنے چاہییں اور اس سلسلے میں ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور ملازمین کو چھٹیوں پر روانہ ہونے سے قبل اپنی تمام زیر التوا فائلیں، سرکاری معاملات اور ضروری دفتری کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، تمام افسران اور ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر ہر وقت فعال رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘