نیویارک: محسن نقوی کا اقوام متحدہ پولیس سربراہان سمٹ سے خطاب، عالمی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پولیس سربراہان کے عالمی اجلاس (یو این کوپس) سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی، منظم جرائم، سائبر کرائم، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے، اس لیے ان سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور معلومات کا فوری تبادلہ ناگزیر ہے۔

وزیر داخلہ نے اجلاس میں شریک وزرائے داخلہ، پولیس سربراہان اور دیگر معزز شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جو قومی سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ سرحدوں سے ماورا نوعیت اختیار کرچکے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی، منظم جرائم، سائبر جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے خطرات سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں اور کوئی بھی ملک تنہا ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی امن کوششیں قابلِ تحسین، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی محسن نقوی سے ملاقات میں اعتراف

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ایک دوسرے پر اعتماد بڑھانا ہوگا اور جرائم کے تدارک کے لیے بروقت معلومات کا تبادلہ یقینی بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر بھی اپنے مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، اس لیے ہمیں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ، جدید تربیت، مہارتوں کی بہتری اور جدت کو اپنانا ناگزیر ہے تاکہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس اجلاس میں دنیا بھر سے تجربہ کار رہنما شریک ہیں، جن کے پاس قیمتی علم اور عملی تجربہ موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں، کامیاب حکمت عملیوں کا تبادلہ کریں اور قانون نافذ کرنے کے شعبے میں تعاون کے نئے طریقے تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیے محسن نقوی کی چینی سفیر سے اہم ملاقات، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے

انہوں نے اقوام متحدہ کو عالمی تعاون کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ پولیس کے مشیر فیصل شاکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختلف ممالک کے ہم منصبوں اور دوستوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اجلاس دنیا بھر کے ممالک کو اپنے عوام کے تحفظ، امن و سلامتی کے فروغ اور محفوظ مستقبل کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پولیس سربراہان کا یہ سمٹ عالمی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری