پاکستان کی امن کوششیں قابلِ تحسین، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی محسن نقوی سے ملاقات میں اعتراف

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال، مغربی ایشیا میں قیام امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، بین الاقوامی امور اور عالمی امن سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انتونیو گوتریس کا عالمی برادری سے اے آئی پر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کا مطالبہ

ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز، خصوصاً عالمی امن کے قیام میں پاکستان کی دیرینہ خدمات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر چیلنجز کے باوجود خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن کے قیام کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ امن مشنز مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:7 اکتوبر کے 2 سال مکمل: غزہ میں انسانی تباہی کی وسعت کو سمجھنا تقریباً ناممکن ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا دیرینہ تعاون قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں، خصوصاً حالیہ سفارتی اقدامات، کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں