مرید عباس قتل کیس کا 7 سال بعد فیصلہ، مرکزی ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے 7 برس قبل ڈیفنس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے معروف اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کے دوہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت سنا دی، جبکہ شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے اس ہائی پروفائل مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف ناقابلِ تردید فرانزک، سائنسی اور عینی شہادتیں پیش کرنے میں کامیاب رہا، جس کی بنیاد پر اسے دوہرے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 2 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی۔

مزید پڑھیں:واشنگٹن: بھارتی خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر پر گلا دبا کر قتل کا الزام عائد

مقتولین کے ورثا کو زرِ تلافی ادا کرنے کا حکم

عدالت نے سزائے موت کے ساتھ مجرم کو حکم دیا کہ وہ مقتول مرید عباس اور مقتول خضر حیات کے قانونی ورثا کو 5، 5 لاکھ روپے، یعنی مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے بطور زرِ تلافی ادا کرے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں اسے مزید قید بھگتنا ہوگی۔

شریک ملزم عادل زمان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری

کیس کے دوسرے ملزم اور عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے خلاف عدالت نے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ ٹرائل کورٹ اسے مسلسل غیر حاضری پر پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی تھی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ مفرور ملزم کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ اس کے خلاف ٹرائل مکمل کیا جا سکے۔

مرید عباس قتل کیس: 7 سالہ قانونی سفر اور پس منظر

یہ واقعہ 9 جولائی 2019 کی رات کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس، خیابانِ بخاری میں پیش آیا تھا، جس نے پورے ملک، بالخصوص میڈیا انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

لرزہ خیز واردات اور مالی تنازع

پولیس چالان کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے کاروباری شراکت دار خضر حیات نے ملزم کے ساتھ ٹائروں کے کاروبار میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ ملزم نے رقم کی واپسی کا جھانسہ دے کر دونوں کو اپنے دفتر بلایا، جہاں تلخ کلامی کے بعد اس نے فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں خضر حیات موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ مرید عباس اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واردات کے فوراً بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم وہ زندہ بچ گیا۔

 اغوا کا ڈراما اور سفری ریکارڈ

واقعے کے اگلے روز مقتول مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے سنسنی پھیلانے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما بھی رچایا، تاہم پولیس کی جانب سے حاصل کیے گئے اس کے سفری ریکارڈ اور موبائل لوکیشن ڈیٹا نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

شریک ملزم کی ضمانت اور فرار

کیس کے دوسرے ملزم عادل زمان کو پولیس نے اکتوبر 2019 میں گرفتار کیا تھا، جسے مئی 2020 میں سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ تاہم ستمبر 2020 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کی ضمانت منسوخ کر دی، جس کے بعد وہ مفرور ہوگیا اور تاحال پولیس اسے گرفتار نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں:کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

7 برس تک جاری رہنے والا ٹرائل

یہ مقدمہ ابتدا میں سٹی کورٹ سے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں ملزمان کی درخواست پر اسے سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

7 برس تک جاری رہنے والے اس طویل ٹرائل کے دوران مدعیہ زارا عباس سمیت 35 اہم گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ عدالت میں فرانزک رپورٹس، اسلحہ سے متعلق شواہد اور طبی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ عینی شاہدین نے بھی ملزم کو جائے وقوعہ پر شناخت کیا، جس کے بعد عدالت نے اسے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 2 مرتبہ سزائے موت سنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کے پھیلاؤ کے دوران نیویارک کا بڑا فیصلہ، بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سالہ پابندی

اسلام آباد میں شدید گرمی سے متاثرہ پرندوں کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد فیس لینے کا منصوبہ واپس لے لیا، تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی

ناروے کے تعلیمی نظام نے ایک شخص کی بچپن سے متعلق سوچ بدل دی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟