حکومتی امور میں بہتری کے لیے وفاقی نظام میں اصلاحات کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی نے وفاقی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو، ای آفس نظام کی اپ گریڈیشن اور فیصلہ سازی کے عمل کو مؤثر بنانے سمیت مختلف اہم تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومتی کارکردگی اور استعداد کار میں بہتری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی نظامِ حکومت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اصلاحاتی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے 5 ذیلی ورکنگ گروپس کی جانب سے پیش کی گئی قابلِ عمل سفارشات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ان سفارشات میں وفاقی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو، ای آفس نظام کو فیصلہ سازی کے جدید عمل میں تبدیل کرنا، ایم ایس ونگ کی تشکیل نو، پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ (PER) نظام میں اصلاحات اور تیار کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے شہباز حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، حکومتی دعوؤں میں کتنی حقیقت ہے؟

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، وفاقی سیکریٹریز کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، اقتصادی امور، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس

کمیٹی نے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنے اور انتظامی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟