بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 سے 20 دہشتگردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک کنٹینر کو روک کر آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ 11 جولائی کو نوشکی کے علاقے کیشنگی میں پیش آیا، جہاں بجری (گریول) سے لدا کنٹینر روک کر اسے نذرِ آتش کر دیا گیا۔
واقعے کے نتیجے میں کنٹینر مکمل طور پر جل گیا، تاہم اس کا ڈرائیور ظفر اللہ ولد مرزا خان، جو ضلع قلعہ عبداللہ کا رہائشی ہے، محفوظ رہا اور اسے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں صورتحال کا جائزہ لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔












