انگلینڈ اور آئرلینڈ سے شرمناک شکست، سابق کھلاڑیوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ چیمپیئن بھارت کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف مسلسل 2 سیریز میں شکست کے بعد سابق کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھارتی بیٹنگ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

انگلینڈ نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔

مزید پڑھیں: آخری ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی

انگلینڈ کے خلاف شکست سے قبل آئرلینڈ نے بھی گزشتہ ماہ بھارت کو 2 میچوں کی ٹی20 سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کیا تھا۔

بھارتی بیٹنگ ردھم میں نظر نہیں آئی، دنیش کارتک

سابق بھارتی کھلاڑی اور کمنٹیٹر دنیش کارتک نے کہاکہ پورے دورے کے دوران بھارتی بیٹنگ یونٹ ردھم سے محروم دکھائی دیا۔

انہوں نے کرکٹ ویب سائٹ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو اضافی باؤنس کے مطابق خود کو ڈھالنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا مڈل آرڈر غیر مستحکم اور اعتماد سے محروم دکھائی دے رہا ہے۔ یہ وہ بھارتی ٹیم نہیں جو ورلڈ کپ یا اس سے قبل دوطرفہ سیریز میں حریف ٹیموں پر حاوی رہتی اور ان میں خوف پیدا کرتی تھی۔

مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ نہ ہوسکے، شریاس آئیر

بھارتی کپتان شریاس آئیر نے کہاکہ مختلف کنڈیشنز کے مطابق خود کو نہ ڈھال پانا سیریز میں شکست کی بڑی وجہ بنا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی ٹیم مسلسل ایک مقام سے دوسرے مقام پر جاتی رہی اور اسے گراؤنڈز کے سائز اور مختلف کنڈیشنز سمیت کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

شریاس آئیر کے مطابق ٹیم توقع کے مطابق جلد خود کو ان حالات سے ہم آہنگ نہیں کرسکی۔ انہیں جون میں بھارتی ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

بیٹنگ کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، سنیل گواسکر

بھارت کے سابق عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے کہا کہ پوری سیریز کے دوران بھارتی بیٹنگ کے حوالے سے خدشات موجود رہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی کیونکہ یہ بھارتی ٹیم کا سب سے مضبوط شعبہ ہے۔ جب ٹیم کا مضبوط ترین شعبہ ہی اچھی کارکردگی نہ دکھائے تو اس کا اثر بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی پڑتا ہے۔

شکست بھارت کے لیے ویک اپ کال قرار

معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے انگلینڈ کے خلاف شکست کو بھارت کے لیے ویک اپ کال قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کھیل جاری رہنا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت کرکٹ میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ نے بھارت کو اسی طرز کی کرکٹ کھیل کر شکست دی جسے بھارت اپنا انداز سمجھتا تھا۔ اگر بھارتی ٹیم اس نتیجے کو اپنی خامیوں کی نشاندہی کے طور پر قبول کرتی ہے تو اس سے بہتری کے کئی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

بھارتی ٹیم اب منگل سے انگلینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا

زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا منفرد آلہ، طالبہ نے کم قیمت ڈیوائس تیار کر لی

مصنوعی ذہانت کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر، عالمی ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

سراج رئیسانی کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، دہشتگرد امن و استحکام کا راستہ نہیں روک سکتے : سرفراز بگٹی

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ