وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام کے حقیقی اور معتدل تشخص کو اجاگر کرنے میں مسلم ورلڈ لیگ کے گراں قدر کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ میں اتحاد، رواداری، اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تنظیم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

یہ بات انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

’مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذہبی مکالمے کی ضرورت‘

وزیراعظم نے امت مسلمہ میں اتحاد کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں رواداری، اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے عالمی سطح پر مسلم ورلڈ لیگ کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں سیکریٹری جنرل کی ذاتی قیادت کی تعریف کی اور تنظیم کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے مسلم دنیا کو درپیش موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مذہبی مکالمے کے حوالے سے مسلم ورلڈ لیگ کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ان مسائل میں ایران اور خلیجی برادر ممالک کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال، غزہ میں فلسطینیوں کی مشکلات اور دنیا بھر میں مسلم برادریوں کو درپیش دیگر چیلنجز شامل ہیں۔

پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون پر اطمینان

وزیراعظم نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے پاکستان کے گزشتہ دوروں اور ان کی متعدد خدمات کا ذکر کیا، جن میں اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا انعقاد بھی شامل ہے۔

انہوں نے تعلیم، بین المذاہب مکالمے، انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے شعبوں میں پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے احترام کے جذبات کا اظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اپنے اور اپنے وفد کے لیے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمِ اسلام میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے مذہبی، تعلیمی اور انسانی امور میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے خطے میں امن کے لیے حالیہ کوششوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور گراں قدر خدمات کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ترجیحات پر قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان و مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان جاری مشترکہ منصوبوں اور اقدامات کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر