سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی میں گھریلو تنازع نے ایک افسوسناک رخ اختیار کر لیا جہاں دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے مبینہ طور پر معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی اہلیہ کو سڑک کے درمیان گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل منیش بھاٹی نے پیر کی صبح دہلی کے علاقے کلین پور میں اپنی 26 سالہ اہلیہ پریانکا کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے وقت دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں کسی معاملے پر ان کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ چشم دید گواہوں کے مطابق تلخ کلامی بڑھنے پر منیش بھاٹی نے موٹر سائیکل روک دی اور سڑک کے درمیان ہی اپنی اہلیہ پر فائر کر دیا۔

گولی لگنے کے بعد پریانکا شدید زخمی حالت میں سڑک پر گر گئی جبکہ ملزم اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد ایک راہگیر نے سڑک کنارے زخمی خاتون کو دیکھا اور فوری طور پر اسے لال بہادر شاستری اسپتال، نئی دہلی منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ پریانکا ایک اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی تھیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کا دن ہی ان کی سالگرہ کا دن تھا، جو خوشی کے موقع کے بجائے ان کی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا۔

واقعے نے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے، جبکہ خواتین کے تحفظ اور گھریلو تشدد کے مسئلے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق منیش بھاٹی کو حال ہی میں اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ (AAIT) میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں اس کی ذمہ داری گاڑیوں کی چوری کی روک تھام اور چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے اہل خانہ اور دیگر گواہوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم