پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس 17 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

اس 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل، وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کانفرنس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا، سرمایہ کاری میں اضافہ، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بایوٹیکنالوجی کے شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کا پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کانفرنس براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ کانفرنس ایک اعلیٰ سطح کے بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان کی معروف فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بایوٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ چینی سرمایہ کار، صنعت کار، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے اور دیگر کاروباری رہنما شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق، کانفرنس کے دوران شرکا کو تجارتی شراکت داری قائم کرنے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مواقع میسر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی: چین میں پہلی بار ‘پانڈا بانڈ’ جاری، عالمی سرمایہ کاری میں اعتماد میں اضافہ

کانفرنس میں منظم بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں، نیٹ ورکنگ سیشنز اور سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات بھی ہوں گے، جن کا مقصد مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ، تحقیق میں تعاون اور مقامی سطح پر پیداوار کے فروغ جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق، اس کانفرنس سے پاکستان کے ہیلتھ کیئر نظام کی جدید خطوط پر ترقی، فارماسیوٹیکل صنعت کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان بامعنی کاروباری روابط کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس 2026 دونوں ممالک کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، طویل المدتی صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار اقتصادی ترقی و مشترکہ خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں