مون سون کے دوران صوبوں سے رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہدایت

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے ساتھ رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں:مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کا حکم

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پیشگی اطلاع (ارلی وارننگ) کے نظام کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اس سلسلے میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری تعاون پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp