فیفا ورلڈ کپ 2026: سینیگال کی فٹبال ٹیم کے ساتھ ماہر امراض نسواں کو بھیجا گیا؟

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیگال فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیم کے ڈاکٹر کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں، تاہم اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن نے ان الزامات کو بے بنیاد اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سینیگال فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیور کے پاس ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی مؤثر طبی دیکھ بھال کے لیے مطلوبہ مہارت موجود نہیں تھی۔ فیڈریشن کے مطابق ڈاکٹر فیدیور نے اسپورٹس میڈیسن میں تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ امراضِ نسواں (گائناکالوجی) کے ماہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کیا فیفا واقعی ارجنٹینا کو فائدہ پہنچا رہا ہے؟ 4 متنازع فیصلوں نے نئی بحث چھیڑ دی

یہ بیان فیڈریشن کی جانب سے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کیے گئے جائزے کے دوران سامنے آیا۔ سینیگال کی ٹیم راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیور 2017 سے سینیگال کی قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ان کے دور میں ٹیم نے 3 فیفا ورلڈکپ اور 5 افریقا کپ آف نیشنز ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔

اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن کا دفاع

دوسری جانب سینیگال اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن نے فٹبال فیڈریشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیور کے خلاف کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس اور ان کی توہین کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا حیران کن منفرد ریکارڈ کیا ہے؟

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیدیور اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھانا درست نہیں۔

ہیڈ کوچ پاپ بونا تھیاؤ بھی عہدے سے فارغ

دریں اثنا سینیگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ پاپ بونا تھیاؤ کو بھی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق ورلڈکپ میں ٹیم کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے کے باعث کوچنگ عملے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ سینیگال ٹیم ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی، تاہم بیلجیئم کے خلاف شکست کے بعد اس کا سفر اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے