فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا حیران کن منفرد ریکارڈ کیا ہے؟

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا رینکنگ متعارف ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل دنیا کی ٹاپ 4 رینکنگ رکھنے والی تمام 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 3 ایک سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ بھی ناروے کو 2-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں اب دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، دوسری طرف اسپین اور فرانس کے درمیان بھی ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مقابلہ کھیلا جائیگا۔

یہ اعدادوشمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس بار عالمی فٹبال کی مضبوط ترین ٹیموں نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے آخری 4 میں جگہ بنائی ہے، جس کے باعث دونوں سیمی فائنلز شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ اور ہائی وولٹیج مقابلے ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ فیفا کی عالمی رینکنگ میں فرانس پہلے، ارجنٹائن دوسرے، اسپین تیسرے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے دور میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز

پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی و اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

’لوگ آپ کا منہ بھی نوچ سکتے ہیں آپ کو ڈانٹنے کی جرأت کیسے ہوئی؟‘، بشریٰ انصاری مصطفیٰ کمال پر برس پڑیں

افغانستان میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی، طالبان حکومت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی شدید تنقید

ویڈیو

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بی ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ