شہزادہ ہیری کا حیران کن اعتراف، شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود اسکول میں بُلنگ کا سامنا کرنا پڑا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود انہیں اسکول کے زمانے میں اپنے بالوں کے رنگ کی وجہ سے مذاق اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور برطانوی شاہی خاندان کے درمیان برف پگھلنے کی امید، شاہ چارلس اور ہیری کی ملاقات متوقع

ڈیوک آف سسیکس حال ہی میں کامیڈین جو مارلر کے پوڈکاسٹ ’وِل سی یو ناؤ‘ میں شریک ہوئے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ لوگ ان کے بارے میں سب سے زیادہ کیا غلط سمجھتے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے جواب دیا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے بالوں کا رنگ صرف سرخی مائل ہے جبکہ حقیقت میں یہ ’غروب آفتاب کے نارنجی رنگ جیسا یا آبرن (سرخی مائل بھورا)‘ ہے۔

جب پوڈکاسٹ کے میزبان نے اس بات پر ہنسی روکنے کی کوشش کی تو ہیری نے مذاق میں کہا کہ لوگ انہیں ’جنچ‘ کہہ سکتے ہیں لیکن پھر انہوں نے اپنے اسکول کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بالوں کے رنگ کی وجہ سے کافی تنگ کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسکول میں بہت تنگ کیا گیا مجھے ’کیروٹ ٹاپ‘ (گاجر جیسا سرخ بالوں والا) کہا جاتا تھا۔

مزید پڑھیے: برطانوی شاہی خاندان کی سابق رکن سارہ فرگوسن آسٹریلیا جانے کی خواہشمند لیکن سانپوں کا خوف آڑے

میزبان جو مارلر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس بات پر کیوں مذاق کرتے تھے جبکہ ہیری نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے اس کے بعد مجھے تھراپی کی ضرورت ہوگی۔

ہیری اسٹائلز، ہیری کین یا ہیری پوٹر؟

پوڈکاسٹ میں شہزادہ ہیری سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے کسی اور ’ہیری‘ کی زندگی گزارنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ وہ فٹبالر ہیری کین بننا پسند کریں گے لیکن صرف اس دن جب وہ کامیابی حاصل کر رہے ہوں۔

ہیری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ ہیری کین کی زندگی شکست والے دن تو نہیں گزارنا چاہیں گے، ہے نا؟

میگھن مارکل کے جینز سے متعلق دلچسپ بات

شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ تعلق کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ اگر ان کے بچے ہوئے تو شاید ان کے سرخ بالوں والے جینز میگھن کے جینز کے سامنے غالب نہیں آ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے واقعی سوچا تھا کہ اگر ہمارا رشتہ کامیاب رہا اور ہمارے بچے ہوئے تو میرے سرخ بالوں والے جینز کے مقابلے میں میری اہلیہ کے جینز غالب آ جائیں گے لیکن میں غلط ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کے افراد کونسے کھانے کھاتے ہیں اور کن کھانوں کو ہاتھ نہیں لگاتے؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بچوں خاص طور پر ان کے بیٹے شہزادہ آرچی اور بیٹی شہزادی لیلی بیٹ کے بالوں کے رنگ کو بھی ماضی میں عوامی دلچسپی کا موضوع بنایا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں‘: اوپن اے آئی کی نوعمر صارفین کے لیے نئی حکمت عملی

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد