زیلنسکی کی بوتل کا ڈھکن کھولنے کی ویڈیو وائرل، یورپی قانون پر نئی بحث چھڑگئی

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی یورپی رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران پانی کی بوتل کا ڈھکن کھولنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران زیلنسکی نے پلاسٹک کی پانی کی بوتل کا ڈھکن کھول کر میز پر رکھ دیا، حالانکہ یورپی یونین کے قواعد کے مطابق ایسے ڈھکن بوتل سے جڑے رہنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں بڑی سیاسی تبدیلی، صدر زیلنسکی نے وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ بعض نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت کا خواہش مند یوکرین شاید ماحولیاتی قوانین سے متعلق ہدایات پڑھنا بھول گیا ہے۔

کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ‘بڑا جرم’ ہے، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘اس ایک حرکت نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت 15 سال پیچھے دھکیل دی۔’ ایک اور صارف نے لکھا، ‘اب یورپی یونین کی حمایت بھی ختم ہو جائے گی، آخر انہوں نے ایسا کیسے کردیا؟

یہ بھی پڑھیں:زیلنسکی کا امریکا سے چیچن صدر کو اغوا کرنے کا مطالبہ، رمضان قادروف کا سخت ردِعمل

اس وائرل واقعے کی اصل وجہ یورپی یونین کا سنگل یوز پلاسٹک سے متعلق قانون ہے، جس کے تحت مشروبات کی پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکن بوتل سے مستقل طور پر منسلک ہونا لازمی ہے۔

یہ قانون جولائی 2025 سے نافذ ہے اور اس کا مقصد پلاسٹک آلودگی میں کمی، ماحول کا تحفظ اور سمندری حیات کو نقصان سے بچانا ہے۔

تاہم یوکرین یورپی یونین کا رکن نہیں، اس لیے یہ قواعد اس پر لاگو نہیں ہوتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار