وفاداری کی لازوال داستان : مالک کی موت کے بعد وفادار کتا بھی چل بسا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول سے دل کو چھو لینے والا ایک انتہائی دردناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پندرہ سالہ پالتو کتا ‘ڈگو’ اپنے مالک کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور ان کی آخری رسومات کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

بیتول کے رہائشی سرسٹھ سالہ پرادیپ جین ایمز بھوپال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جب اتوار کی شام ان کی میت گھر لائی گئی، تو ان کا پالتو کتا ڈگو شدید بے چین ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی آئرلینڈ: کتے کی وفاداری نے سب کو حیران کردیا

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ رات بھر روتا اور چلاتا رہا اور بار بار اپنے مالک کے جسدِ خاکی کے قریب جانے کی کوشش کرتا رہا۔ آخری رسومات سے قبل صبح کے وقت جب گھر والوں نے ڈگو کو اپنے پیارے مالک کے پاس آخری بار بیٹھنے کی اجازت دی، تو وہ کچھ دیر بالکل خاموشی سے ان کے سرہانے بیٹھا رہا۔

اس کے بعد جیسے ہی پرادیپ جین کا جنازہ گھر سے روانہ ہوا، تو ڈگو بھی وفاداری نبھاتے ہوئے جنازے کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔ لیکن ابھی وہ تھوڑی ہی دور گیا تھا کہ اچانک زمین پر گرا اور اپنے مالک کے غم میں تڑپ کر جان دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ چوری، مقدمہ درج

پرادیپ جین کے بھائی دلیپ جین نے بتایا کہ ڈگو گزشتہ 15 سالوں سے ان کے خاندان کا ایک اہم حصہ تھا اور اپنے مالک کے ساتھ اس کا رشتہ غیر معمولی نوعیت کا تھا۔ وہ روزانہ پرادیپ کے گھر لوٹنے کا انتظار کرتا، ان کے ساتھ ہی کھانا کھاتا اور جب بھی پرادیپ بیمار ہوتے تو ڈگو بھی بیمار پڑ جاتا تھا۔

اس بے مثال وفاداری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خاندان نے دونوں کو ایک ساتھ ہی رخصت کرنے کا فیصلہ کیا، چنانچہ جہاں پرادیپ جین کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں، وہیں ان کے وفادار کتے ڈگو کو بھی پورے احترام کے ساتھ وہیں پاس ہی دفن کر دیا گیا، جس نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر