اب صرف بلا اور گیند ہی نہیں چلیں گے، پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی کے لیے ہائی ٹیک فارمولا بھی تیار

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے طویل تربیتی کیمپوں کے دوران قومی کرکٹرز کے لیے ’پیڈل ٹینس‘ کھیلنا لازمی قرار دے دیا ہے، جس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہی جدید ترین کورٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔

فٹنس اور فیلڈنگ میں نکھار لانے کی نئی کوشش

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ طویل تربیتی کیمپوں کے دوران کھلاڑیوں کو بوریت سے بچانے اور ان کی فٹنس کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایم او یو: عارف حبیب اور محسن نقوی کی دلچسپ گفتگو

انہوں نے واضح کیا کہ اب طویل کیمپوں میں ہر دوسرے دن کھلاڑیوں کے لیے کم از کم 40 منٹ پیڈل ٹینس کھیلنا لازمی ہوگا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ’پیڈل ٹینس کے دوران جسمانی حرکات براہِ راست فیلڈنگ کی ضرورتوں سے ملتی جلتی ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی فٹنس اور گراؤنڈ فیلڈنگ دونوں میں زبردست بہتری آئے گی‘۔

کھلاڑیوں کو اب اکیڈمی سے باہر جانے کی ضرورت نہیں

سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نے مزید بتایا کہ اس سے قبل کھلاڑیوں کو پیڈل ٹینس کھیلنے کے لیے اکیڈمی سے باہر جانا پڑتا تھا، لیکن اب این سی اے کے اندر ہی یہ عالمی معیار کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کا وقت اور توانائی دونوں بچ سکیں۔

پی سی بی کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو اکیڈمی کے اندر ہی ایسا پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو تازہ دم رکھ سکیں۔

باسکٹ بال کورٹ اور انڈور گیمز کے دور رس منصوبے

عاقب جاوید نے انکشاف کیا کہ پی سی بی اپنے طویل مدتی پروگرام کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھیلوں اور تفریح کی دیگر سہولیات کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟

مستقبل قریب میں کرکٹرز کے لیے باسکٹ بال کورٹ اور ایک جدید گیم روم بھی قائم کیا جائے گا، جہاں سنوکر اور دیگر انڈور گیمز دستیاب ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے پیشہ ور کھلاڑی صرف اپنے بنیادی کھیل پر انحصار نہیں کرتے بلکہ دیگر کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی ذہنی تازگی اور عضلاتی لچک کو برقرار رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر