عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے لیاری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل فرانس اور اسپین کے درمیان ہونے والے مقابلے کا لطف مقامی شائقین کے ساتھ اٹھایا۔ اس موقع پر لیاری کے گراؤنڈ میں بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی، جبکہ فٹبال کے دیوانوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ کھیل سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے موجود تھی۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لیاری میں فٹبال کے لیے لوگوں کا جذبہ اس قدر زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں لیاری کے فٹبال کلچر کے بارے میں سنا تھا، تاہم یہاں آ کر وہ اس جوش و خروش کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان پاک فوج کے اعزازی کیپٹن بن گئے، خوشی سے نہال

انہوں نے کہا کہ لیاری صرف فٹبال ہی نہیں بلکہ باکسنگ کے میدان میں بھی بے پناہ صلاحیتوں کا حامل علاقہ ہے۔ ان کے مطابق سابق قومی باکسنگ چیمپیئن نادر بلوچ سمیت متعدد باصلاحیت کھلاڑی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں مزید مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

عامر خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے فروغ پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے لیاری میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کے امکان کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوانوں کو مناسب تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

خواتین کے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے کردار پر بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لیاری کی لڑکیوں کو بھی آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کھلاڑیوں کو مناسب تربیت اور مواقع دیے جائیں تو وہ بھی عالمی چیمپیئن بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان پر 2سال کے لیے ہر قسم کا کھیل کھیلنے پر پابندی

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے حوالے سے عامر خان نے اسپین کو اپنی پسندیدہ ٹیم قرار دیا، جبکہ انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی کامیابی کی پیش گوئی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل اسپین اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ لیاری کو پاکستان میں فٹبال کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، جہاں ہر بڑے عالمی ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کے لیے جمع ہوتی ہے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں سے والہانہ محبت کا اظہار کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر