اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ نے ملاقات کی ہے، جس میں اقوام متحدہ کے کردار، عالمی چیلنجز اور بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون اور اقوام متحدہ کے منشور میں درج مقاصد و اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی امن، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی اور مؤثر کردار کی ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی اقوام متحدہ کو عالمی تنازعات کے حل، بین الاقوامی قانون کے نفاذ اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلیدی ادارے کے طور پر دیکھتا ہے۔

کشمیر اور فلسطین پر قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

اسحاق ڈار نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانتداری سے عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہیے، خصوصاً جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع اور فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور

نائب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کے کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

اہم سیٹلائٹ کے مدار میں خلائی ملبے کی موجودگی کا انکشاف، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر پیٹرولیم

سبزی، پھلوں اور پانی کے ذریعے پہنچ کر پیٹ شدید خراب کرنے والا جرثومہ کونسا، بچا کیسے جائے؟

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کے کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ