پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز، عوام کو معیاری سفری سہولتیں فراہم کریں گے، مریم نواز

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں الیکٹروبس سروس کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا۔ انہوں نے اگست کے آخر تک پنجاب بھر میں 1100 الیکٹروبسیں فعال کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں صوبے میں 5 ہزار الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جس سے پنجاب پاکستان کے سب سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کا حامل بن جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں الیکٹروبس سروس کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا اور ان اضلاع کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

افتتاحی تقریب میں انہیں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ان 5 اضلاع کے 10 روٹس پر 51 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ جولائی کے آخر تک پنجاب کے مزید 9 اضلاع میں 101 نئی الیکٹروبسیں سروس کا حصہ بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

بریفنگ کے مطابق لیہ میں جنرل بس اسٹینڈ سے پہاڑ پور اور تحصیل اسپتال، چنیوٹ میں تحصیل چوک سے بھوانہ اور لالیاں، اوکاڑہ میں ساہیوال بائی پاس سے کے ایف سی بائی پاس اور جنرل بس اسٹینڈ سے شیر گڑھ، سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ سے ڈسکہ اور پسرور، جبکہ مری میں جنرل بس اسٹینڈ سے کوٹلی ستیاں اور 17 میل تک الیکٹروبسیں چلیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز الیکٹروبس اسٹینڈز کی تعمیر، بحالی اور دیکھ بھال کی خود نگرانی کریں، جبکہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ نظام قائم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کے دوران الیکٹروبس منصوبہ عوام میں بے حد مقبول ہوا ہے اور دور دراز و پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی جدید، ایئرکنڈیشنڈ بسوں میں سفر کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے 24 اضلاع میں 500 الیکٹروبسیں چل رہی ہیں، جبکہ 15 اگست تک 1100 بسیں صوبے میں پہنچ جائیں گی اور اگست کے آخر تک انہیں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مزید 1500 الیکٹروبسیں بھی شامل ہوں گی، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد تقریباً 3000 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فائنانسنگ اسکیم کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ آئندہ 5 برسوں میں پنجاب بھر میں کم از کم 5 ہزار الیکٹروبسیں چل رہی ہوں۔ ان کے مطابق الیکٹروبس منصوبہ تقریباً 200 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا پاکستان کا سب سے بڑا عوامی ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ، خواتین اور بزرگ شہری الیکٹروبسوں میں مفت سفر کر رہے ہیں، جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب اور نارووال میں بھی جولائی کے آخر تک الیکٹروبس سروس شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹروبسوں پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں ہر ہفتے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں