بچوں کے اغوا، بھیک اور جبری مشقت پر وفاقی آئینی عدالت برہم، وفاق اور صوبوں سے تفصیلی رپورٹ طلب

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے بچوں کے اغوا، بھیک منگوانے اور جبری مشقت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بچوں کی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ بتایا جائے ملک بھر میں کتنے بچے بھیک مانگتے ہیں اور کتنے بچے مزدوری کرتے ہیں، اس حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس نے اسکولز، مدارس اور والدین کا کیا مشورہ دیا؟

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو بچوں سے متعلق مکمل ڈیٹا تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے جبری مشقت کرائی جا رہی ہے اور 8 سے 10 سال کی عمر کے بچے سرعام مزدوری کرتے نظر آتے ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے ٹھیکیدار پیسے کماتے ہیں، تاہم عدالت یہ نہیں کہہ رہی کہ ان بچوں کو اٹھا لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 25 سال قبل کراچی میں ایک مہم کے دوران پولیس نے بچوں کو پکڑ لیا تھا، جبکہ مزدوری کرنے والے بچوں کی اپنی مجبوریوں اور وجوہات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے حکومت کو شیلٹر ہومز قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں تاکہ انہیں بہتر مستقبل فراہم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی: جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

درخواست گزار نے عدالت سے زینب الرٹ سے متعلق ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا بھی کی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کے اغوا کے واقعات میں اگرچہ کچھ کمی آئی ہے، لیکن یہ واقعات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔

وفاقی آئینی عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تفصیلی رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار