ڈاکٹر آکاش قتل کیس : ملزمان کا اعترافِ جرم، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تفتیشی افسر کے سنسنی خیز انکشافات

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر آکاش کے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے سخت سکیورٹی میں گرفتار تینوں ملزمان سریش عرف ساگر، رام چند اور انیل کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کی موت حادثاتی یا قتل؟ پولیس کا نیا انکشاف

سماعت کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو چیمبر میں لے کر آؤ تاکہ میں ان کی شکل دیکھ سکوں۔ ملزمان کی پیشی کے وقت پراسیکیوٹر حسن بھڑی نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

7 دن کا ریمانڈ منظور

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی وجہ سے ہی ڈاکٹر آکاش کا قتل ہوا۔ ملزمان نہایت خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جن سے مزید تفتیش، لوٹی گئی رقم کی برآمدگی اور ان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ تاہم، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

تفتیشی رپورٹ کے سنسنی خیز انکشافات

سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے ڈاکٹر آکاش سے رقم لوٹنے اور انہیں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتاری

ملزمان سریش، رام چند اور انیل کو ابتدائی طور پر اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، دورانِ تفتیش انہوں نے ڈاکٹر آکاش کے قتل کا اعتراف کیا۔

تین تلوار کے پاس ڈکیتی

ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تین تلوار کے پاس بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص سے رقم چھینی تھی۔

گارڈ کی فائرنگ اور جوابی کارروائی

رقم چھیننے کے دوران وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں ملزمان نے بھی اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

20 لاکھ روپے کہاں ہیں؟

پولیس نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹر آکاش سے چھینے گئے 20 لاکھ روپے اب تک برآمد نہیں کیے جا سکے۔

لڑکی سمیت 3 ملزمان مفرور

پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس واردات میں مزید تین ملزمان بھی شامل تھے، جنہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ مفرور ملزمان میں اسلم پنہور، ایک لڑکی اور ایک اور بندہ شامل ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کو دیگر مقدمات میں بھی انٹروگیٹ کرنا باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم کی شہزادی ایلیونور کی اسکول کی تعلیم مکمل، ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیدرلینڈانتخاب کرلیا

2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے ہدف کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیر صحت

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی