دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے سفر سے متعلق سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

امیگریشن حکام کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اب بیرون ملک سے پاکستان آنے والے دہری شہریت کے حامل افراد کے لیے اپنی سفری دستاویزات کو بروقت اپ ڈیٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ سفر کے دوران کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

دستاویزات کی تصدیق لازمی قرار

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دہری شہریت رکھنے والے تمام مسافروں کے پاس سفر کے دوران درج ذیل میں سے کوئی ایک دستاویز ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤتھ ایئر کی کراچی سے تربت، کوئٹہ، بہاولپور اور اسلام آباد کے لیے سروس شروع

درست اور کارآمد نیشنل آئی ڈنٹٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز (نائیکوپ )، پاکستان کا درست ویزا، پاکستان کا کارآمد پاسپورٹ۔

ایکسپائر دستاویزات کے ساتھ سفر پر پابندی

ایئرلائن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ مسافر جو ایکسپائر پاسپورٹ، منسوخ شدہ یا معیاد ختم ہونے والا شناختی کارڈ اور ایکسپائر پی او سی کے ساتھ سفر کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں پاکستان کے لیے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کو فوری اور مؤثر معاونت فراہم کرنے پر زور

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کا ارادہ کرنے سے پہلے اپنے تمام سفری دستاویزات کی مدتِ ختم ہونے کی تاریخوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں۔

ٹائمیٹک میں اپ ڈیٹ کا عمل

امیگریشن حکام کی ہدایات کی روشنی میں، بین الاقوامی سفری ڈیٹا بیس ’ٹائمیٹک‘ کو 17 جولائی کو شب 12 بجے (پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم) سے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد سے کسی بھی پرانی یا غیر تصدیق شدہ دستاویزات پر مسافروں کو بورڈنگ سے روکا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار