ساؤتھ ایئر کی کراچی سے تربت، کوئٹہ، بہاولپور اور اسلام آباد کے لیے سروس شروع

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اپنی باقاعدہ اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز کردیا ہے، جس سے ملک کے فضائی رابطوں میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ساؤتھ ایئر نے کراچی، تربت، کوئٹہ اور کراچی، بہاولپور، اسلام آباد کے روٹس پر پروازیں شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی پروازیں جمعرات کی صبح کراچی سے تربت اور بہاولپور کے لیے روانہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی فضائی سروسز سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور ملک کے مختلف شہروں کے درمیان رابطوں کو فروغ ملے گا۔

ابتدائی مرحلے میں تربت کے لیے ہفتے میں ایک جبکہ بہاولپور کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ فضائی کمپنی نے مستقبل قریب میں پشاور، رحیم یار خان، سکھر اور گوادر کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ساؤتھ ایئر سیاحت کے فروغ اور علاقائی انضمام کے لائسنس کے تحت کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی پروازوں سے سیاحت، تجارت اور ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں فضائی رابطوں کے فروغ کا فیصلہ، غیر فعال ہوائی اڈوں کی بحالی تیز کرنے کی ہدایت

فضائی کمپنی نے اپنی سروس کا آغاز جدید اے ٹی آر 72-600 طیاروں سے کیا ہے، جو کم فاصلے اور درمیانے درجے کی پروازوں کے لیے ایندھن کی بچت، مؤثر کارکردگی اور بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کے باعث دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو افسر نشاط فاطمہ نے کہا کہ کمپنی مستقبل قریب میں اپنے فضائی بیڑے اور روٹس کے نیٹ ورک میں مزید توسیع کرے گی تاکہ ملک کے زیادہ سے زیادہ شہر جدید فضائی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کا قیام صرف ایک نئی فضائی کمپنی کا اضافہ نہیں بلکہ پاکستان کے فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی قومی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کتنی نئی ایئرلائنز پروازیں شروع کرنے والی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی محفوظ، بروقت اور معیاری سفری خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ان علاقوں کو بھی قومی فضائی نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں فضائی سہولیات اب تک محدود رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی