بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں جمعہ کی صبح ایک مسافر ٹرین ریلوے کراسنگ پر اسکول وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے بہرام پور علاقے میں جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے ایک مسافر ٹرین ریلوے کراسنگ پر اسکول وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔
আজ সকালে আজিমগঞ্জ কাটোয়া রুটের কর্ণসুবর্ণ রেল স্টেশন সংলগ্ন গোবিন্দপুর লেভেল ক্রসিংয়ে ছাত্র-ছাত্রী বোঝাই এই গাড়িটির সঙ্গে ট্রেনের মর্মান্তিক সংঘর্ষে ঘটে গেল এক হৃদয়বিদারক দুর্ঘটনা।
প্রাথমিক খবর অনুযায়ী, বেশ কয়েকজন ছাত্র-ছাত্রীর মৃত্যু হয়েছে বলে জানা গেছে, pic.twitter.com/MzYOE9D9zV— Yusuf Hossain Sk (@mdyusufsk5) July 17, 2026
حادثہ کرناسوبرنا ریلوے کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب اسکول وین بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریلوے کراسنگ کا گیٹ کھلا ہوا تھا اور جیسے ہی وین پٹری عبور کرنے لگی، ’نیمتیتا کٹوا‘ مسافر ٹرین آ گئی اور وین سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے بعد وین بری طرح تباہ ہوگئی، جبکہ زخمی طلبہ کو فوری طور پر مرشد آباد میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک اپ لائن ٹرین گزرنے کے بعد کراسنگ کا گیٹ کھول دیا گیا تھا، تاہم دوسری پٹری پر آنے والی ٹرین سے قبل گیٹ دوبارہ بند نہیں کیا گیا، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ اس دعوے کے بعد ریلوے گیٹ مین کے کردار پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے شہر اڑیسہ میں ٹرین حادثہ، سوشل میڈیا پر مودی شدید تنقید کی زد میں
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریلوے کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریلوے حکام نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن میں ریلوے عملے کی ممکنہ غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔













