وہیل شارک ریڈ سی کے ماحولیاتی توازن کے لیے ناگزیر، عالمی شارک ڈے پر ماہرین کا پیغام

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

عالمی شارک ڈے کے موقع پر سعودی عرب کے ریڈ سی میں پائی جانے والی خطرے سے دوچار وہیل شارک کے تحفظ اور سمندری حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق شارک کی موجودگی صحت مند سمندری ماحولیاتی نظام کی علامت ہے، جبکہ ریڈ سی ان نایاب انواع کے لیے ایک اہم محفوظ مسکن کی حیثیت رکھتا ہے۔

عالمی شارک ڈے کے موقع پر سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ریڈ سی دنیا کی مختلف اقسام کی شارک، خصوصاً خطرے سے دوچار وہیل شارک، کے لیے ایک اہم محفوظ مسکن ہے، جو سمندری ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ریڈ سی کا اہم سمندری علاقہ ’شیب ہبل‘ جدہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ضلع اللیث کے ساحل سے 4 کلومیٹر دور واقع ایک زیرِ آب مرجانی چٹان ہے۔ ہر سال اپریل اور مئی میں سمندر کا درجہ حرارت بڑھنے اور پلانکٹن کی فراوانی کے باعث بڑی تعداد میں وہیل شارک یہاں جمع ہوتی ہیں، جس سے یہ دنیا کے نمایاں موسمی اجتماع گاہوں میں شمار ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مقام کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہاں نر اور مادہ وہیل شارک تقریباً برابر تعداد میں دیکھی جاتی ہیں، جبکہ دنیا کے بیشتر مقامات پر کسی ایک جنس کی تعداد نمایاں ہوتی ہے۔

وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے، جو پلانکٹن پر گزارا کرتی ہے اور انسانوں کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنتی۔ ریڈ سی میں وہیل شارک کے علاوہ گرے ریف شارک اور ہیمرہیڈ شارک سمیت کئی دیگر اقسام بھی پائی جاتی ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شارک سمندری ماحولیاتی نظام کی صحت کا اہم پیمانہ ہیں۔ شکاری مچھلی ہونے کے ناتے یہ دوسری آبی حیات کی آبادی کو متوازن رکھتی ہیں، جس سے مرجانی چٹانوں اور سمندری ماحول کی پائیداری برقرار رہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ریڈ سی اتھارٹی سائنسی تحقیق، مؤثر قوانین اور پائیدار سیاحت کے ذریعے شارک اور ان کے قدرتی مسکن کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ریڈ سی کی حیاتیاتی تنوع کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر