نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات کی۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/2077985263809335448/photo/1
پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار، پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی اور چین میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان بھی شریک تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقوں نے تعلقات کی مضبوطی اور مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی ہر آزمائش میں سرخرو رہی، سی پیک ترقی و خوشحالی کی علامت ہے، عطا اللہ تارڑ
اس موقع پر سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے، مشاورت اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MishaqDar50 held a bilateral meeting with H.E. Chinese Foreign Minister Wang Yi in Shanghai on the margins of WAIC.
The Deputy Prime Minister/Foreign Minister was accompanied by Ms. Shaza Fatima Khawaja @ShazaFK,… pic.twitter.com/5rbIoEkEBu
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 16, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات نے پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعاون کو مزید تقویت دی اور نئی ٹیکنالوجیز، اختراع اور جدت پر مبنی ترقی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو آگے بڑھانے کے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کی۔











