امریکا کے ایران پر تازہ حملے: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کتنا امکان؟

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے ایران میں حالیہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل چوتھے روز بھی اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 85 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات نے عالمی منڈی میں بے یقینی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث گزشتہ چند روز کے دوران تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کتنے باقی؟ این سی ایم سی اجلاس میں جائزہ، منافع خوروں کی حرکت پر اظہار تشویش

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی خطے میں کشیدگی برقرار رہی اور تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کے ساتھ پاکستان پر بھی مرتب ہوں گے۔

پاکستان میں بھی اس عالمی صورتحال کے باعث آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی حکومت کرے گی، جس کا اعلان جمعہ کی شب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے گندم اور پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ مرتبہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ موجودہ صورتحال میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون