پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے مشہور میوزک گروپ بی ٹی ایس کے رکن کم تائی ہونگ، جنہیں وی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے پاکستانی مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت پر بریانی اور کڑاہی کے بارے میں سوال کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآبادی بریانی کو 10 میں سے کتنے نمبر دیے؟

پاکستانی مداح نے ویورس پر وی کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جس کے جواب میں گلوکار نے پوچھا کہ اگر وہ پاکستان آئے تو کیا انہیں بریانی اور کڑاہی کھلائی جائے گی؟

وی کے اس سوال پر بی ٹی ایس کے مداح، جنہیں آرمی کہا جاتا ہے، بے حد خوش ہوگئے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ فنکار کو نہ صرف پاکستانی کھانوں کا علم ہے بلکہ وہ انہیں چکھنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی پاکستانی مداحوں نے وی کے استقبال کے لیے بریانی اور کڑاہی بنانے کی باتیں شروع کردیں، جبکہ بعض مداحوں نے اس موقع پر بریانی اور کڑاہی کو پاکستانی پکوان قرار دیتے ہوئے فخر کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بریانی ایک محبت کی کہانی، جس میں تمام صحیح اجزا موجود ہیں‘

رپورٹ کے مطابق وی نے اسی روز دیگر ممالک کے مداحوں سے بھی وہاں کے مشہور کھانوں کے بارے میں سوالات کیے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مختلف ممالک کے کھانوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاکستانی مداحوں کا کہنا ہے کہ جو بھی پاکستان آئے، اسے یہاں کے مشہور کھانوں کا ذائقہ ضرور چکھنا چاہیے، جن میں بریانی، کڑاہی، کباب، نہاری اور دیگر روایتی پکوان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp