کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ساؤتھ ایئر کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے کراچی سے کوئٹہ براستہ تربت اور کراچی سے اسلام آباد براستہ بہاولپور اپنی پہلی باقاعدہ پروازیں شروع کر دیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق نئی فضائی سروسز سے ملک میں اندرونِ ملک فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کتنی نئی ایئرلائنز پروازیں شروع کرنے والی ہیں؟

پی اے اے کے بیان کے مطابق کراچی سے بہاولپور کے راستے اسلام آباد جانے والی افتتاحی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

افتتاحی پرواز میں 37 مسافر اسلام آباد پہنچے، جبکہ واپسی پرواز 56 مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

https://x.com/pk_paa_official/status/2078030045772157196?s=46&t=wlVI2UrZiZfbxFQJfoJjHA

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی پروازوں سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرونِ ملک فلائٹ نیٹ ورک میں اہم اضافہ ہوا ہے، جس سے مسافروں کو مزید سفری سہولتیں اور بہتر فضائی رابطے میسر آئیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں ساؤتھ ایئر کراچی سے تربت کے راستے کوئٹہ کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز جبکہ کراچی سے بہاولپور کے راستے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی۔

پی اے اے کے مطابق ایئرلائن مستقبل میں کراچی سے پشاور، رحیم یار خان، سکھر اور گوادر کے لیے بھی اپنی پروازوں کا دائرہ کار بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی فضائی سروسز سے نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطے بہتر ہوں گے بلکہ سیاحت، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

اس وقت پی آئی اے کراچی سے تربت کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلاتی ہے، جبکہ کراچی اور بہاولپور کے درمیان براہِ راست کوئی پرواز موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں فضائی رابطوں کے فروغ کا فیصلہ، غیر فعال ہوائی اڈوں کی بحالی تیز کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ ساؤتھ ایئر نے 26 مئی کو کراچی سے گوادر کے لیے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق گوادر بندرگاہ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان بہتر فضائی رابطے شہر کو جدید تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ ساؤتھ ایئر نے خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان اور چترال کو بھی ملک کے دیگر حصوں سے فضائی طور پر منسلک کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون