لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیگ کی ایک فرنچائز کے بھارتی شریک مالک کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے وقت کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کیا کرتے ہیں؟

اسپورٹس انویسٹی گیشن یونٹ کے انسپکٹر سپُن ویداناگے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منجوت کلرا کے نام سے ہوئی ہے جو جعفنا ٹیم کے شریک مالک ہیں۔

پولیس کے مطابق منجوت کلرا کو کولمبو کے ایک ہوٹل سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ایک کھلاڑی کو 95 لاکھ سری لنکن روپے (تقریباً 28 ہزار 700 امریکی ڈالر) رشوت دینے والے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق متعلقہ کھلاڑی نے تقریباً 10 روز قبل پہلی مرتبہ رشوت کی پیشکش کیے جانے پر حکام کو آگاہ کر دیا تھا تاہم تفتیشی حکام نے کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

مزید پڑھیے: پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

لنکا پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز جمعہ کی شب کولمبو میں جعفنا اور گالے کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہونا تھا جبکہ گرفتار ہونے والے منجوت کلرا جعفنا فرنچائز کے شریک مالک ہیں۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ اس سے قبل بھی کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آ چکی ہے۔

رواں سال جنوری میں سری لنکا کی ایک عدالت نے دمبولا تھنڈرز ٹیم کے برطانوی مالک بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والے تمیم رحمان کو میچ فکسنگ کے مقدمے میں 4 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم یہ سزا 5 سال کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔

تمیم رحمان نے ایک کھلاڑی پر اثر انداز ہونے اور سٹے بازی کا انتظام کرنے کی کوشش کا اعتراف بھی کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 2 کروڑ 40 لاکھ سری لنکن روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا باب وولمر آئرلینڈ سے شکست کا صدمہ برداشت نہیں کر پائے؟

یہ فیصلہ سری لنکا میں سنہ 2019 میں نافذ کیے گئے اس سخت قانون کے تحت دیا گیا تھا جس کا مقصد کھیلوں میں کرپشن اور میچ فکسنگ کی روک تھام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی